چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو  عہدے پر کام کرنے سے روکنے کیلئے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور ایک آئینی درخواست دائر کی ہے. شہری مشکور حسین نے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا اور وہ کامیاب ہوگئے الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ صادق سنجرانی بیک وقت  سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کی نشست نہیں رکھ سکتے۔ اس لیے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر فرائض کی ادائیگی سے روکا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی  سینیٹر نشست خالی قرار دینے اور انہیں چیئرمین سینیٹ کے منصب پر کام کرنے سے بھی روکا جائے۔

درخواست دائر