فورتھ پاور رن، پی آر آر نے ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بورن ٹورن پاکستان کے تحت وومن ڈے کے سلسلے میں 4th پاور رن5.km ریس کا انعقاد فیز8 ڈی ایچ اے کراچی میں کیا گیا جس میں پاکستان روڈ رنر کلب کے ایتھلیٹس نے ٹاپ ٹین پوزیشنر حاصل کرلی ٹاپ ٹین میں قندیل سلطان 2nd پوزیشن (21.36) سہرش قیوم 3rd پوزیشن (22:00)ماہ نور فاطمہ(22.21) اریشہ کمال 5thپوزیشن (22.40) عائشہ بگٹی 9th پوزیشن(25.30) اقصیٰ عقیل10th پوزیشن(26.10) حاصل کرلی۔ ایونٹ میں پی آر آر کے 60 فی میل ایتھلیٹس نے حصہ لیا َ۔ کوچ محمد زادہ کی زیر نگرانی ایتھلیٹس نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اس موقع پر پی آر آر کے چیف کیپٹن پاکستان محمد احمد نے کہا کہ وومن امپاور منٹ کیلئے اسپورٹس کا شعبہ اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ریس میں تمام ایتھلیٹس نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے امید ہے کہ ایتھلیٹس کی ترقی تربیت اور انہیں مقابلوں میں شرکت کے لیے اقدامات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر پی آر آر کی برانڈ ایمبسڈر ڈاکٹر ثناء جمیل، شازیہ ایڈوانی، ابیرا خان، سوہا ملک و دیگر بھی موجود تھے۔