امید ہے اس بار مولانا فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے: علی محمد خان 

    امید ہے اس بار مولانا فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے: علی محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ افسوسناک ہے، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہو گی اور اچھا مقابلہ ہو گا، امید ہے مولانا فضل الرحمن اس بار حق کے راستے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے اسلام آباد الیکشن آفس کے باہر محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے محمود خان اچکزئی کو صدر کیلئے نامزد کیا ہے، انکے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا اور کاغذات منظور ہوگئے جب ہماری حکومت بنی تو بلوچستان سے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر بنایا تھا، قوم اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ یکجان دوقالب کی طرح کھڑی ہے محمودخان اچکزئی کے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، گارڈز کو اٹھایا گیا، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیے تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے ہم ٹھنڈے دماغ سے اس پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کرسکتے ہیں ہم فارم 45 والے ووٹ سے محمود اچکزئی کو صدر بنائینگے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، اگر دائروں میں سفر کرتے رہے تو ہم لڑتے رہیں گے،25کروڑ افراد رْلتے رہیں گے  ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے، پندرہ سو سالہ تاریخ میں کسی انسان کو نکاح کرنے پر سزا ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے سیاسی استحکام کا پیغام ہے۔ 

 علی محمد خان