اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی منظوری دیدی آرڈیننس کی منظوری بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کیلئے دی گئی ہے میڈیارپورٹ کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ کریگی اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کیلئے 13 رکنی بورڈ آف گورنر ہوگا، بورڈ کی صدارت سیکرٹری دفاع ڈویژن کرینگے بورڈ کے دیگر اراکین میں سیکرٹری کابینہ، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری، نجی شعبے کے دو ارکان، پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ میں آئی ایس آئی، آئی بی کے نمائندے، اے این ایف اور ڈریپ کا بھی ایک رکن شامل ہوگابورڈ، پالیسی فیصلے اور تبدیلی یا کوتاہی سمیت بھنگ سے متعلق معاملات پر وفاقی حکومت کو مشورہ دے گا، لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی بورڈ کے پاس ہوگا جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی وقت براہ راست بورڈ کا اجلاس بلا سکتی ہے آرڈیننس کے تحت حکومت ملازمین، مشیروں اور مشاورت کاروں کا تقرر کر سکتی ہے حکومت بھنگ کے پودوں کی مقامی سطح پر کاشت، فروخت اور پیداوار پر قومی پالیسی تیار کریگی آرڈیننس کے تحت حکومت 5 سال کی مدت کے لیے لائسنس جاری کریگی۔
آرڈیننس منظوری