مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں انقلاب نظام مصطفی ؐ میں مضمر ہے، علماء مشائخ 

مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں انقلاب نظام مصطفی ؐ میں مضمر ہے، علماء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کراچی/ؒٓلاہور/اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک بادیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہا اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کرنا کہ نظام میں انقلانی تبدیلیاں لائیں گے،وہ ٹکراؤ کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی ترقی کو یقینی بنائیں گے، وہ سیاسی اختلافات کو بڑا کرنے کے بجائے پاکستان کو فوقیت دیں گے، ملک کا معاشی بحران ختم کرنے کی خاطر فوری اقدامات اٹھائیں گے،پالیسی خطاب ہے،مگر ملک بھر کے علماء مشائخ اور 24کروڑ عوام چاہتے ہیں کہ وطن عزیز جس نظریئے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اس کی تکمیل کی جائے،مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں انقلاب نظام مصطفیؐ میں مضمر ہے،پاکستانی قوم کا خوشحال مستقبل اتباع رسولؐ سے ہی ممکن ہے،نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک میں ایک ہی نظام، نظام مصطفٰیﷺ نافذ کرکے نظریہ پاکستان کی تکمیل کریں۔ 9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا ہوتا تو آج حالات اس قدر ناساز نہ ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہیں یہ اقدام ملک دشمنی وغداری کے ضمرے میں آتا ہے لہذا اس پر بھی کاروائی کی جائے، 8فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 90سیٹیں سابق جنرل فیض حمید کی باقیات اور پی ٹی آئی دور میں تعنیات کی گئی بیورو کریسی کی چال بازیوں اور دھاندلی کا نتیجہ ہے جس کی منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف فوری  غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں،مصطفٰی ﷺ کا بل اسمبلی میں پیش کریں، کشمیر پر واضع موقف اختیار کرنے کا اعلان کریں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، غزہ پر صیہونی مظالم ناقابل برداشت ہیں۔فوری طور پر ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کیئے جائیں،کیونکہ سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا سبب بن سکتا ہے،یہ مطالبات ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے مرکزی سیکریٹریٹ میں مجلس عاملہ کے اجلاس اورہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کئے،اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین، پرو فیسر علامہ محمود عالم خرم  جہانگیری،  پیر سیدارشد حسین اشرفی،مولانا سلمان بٹلہ، ندیم شہزاد،محمد جنید احمد اور دیگر بھی موجود تھے، پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کہا کہ صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں نظام مصطفی ؐکا عملی نفاذعلماء مشائخ کی منزل ہے،اس وقت ملک میں جاری تمام بحرانوں کا حل نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے۔ناموس رسالتؐ، صحابہ ؓ واہل بیت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیؐ وہ واحد نظام ہے جس میں پوری انسانیت کے مسائل کا حل موجود ہے،انہوں نے دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے والے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا9 کہ مئی کے ملزموں اور کرداروں کو بے نقاب کرنے اور قرار واقعی سزائیں دینے کیلئے فور طور پر قومی اسمبلی کی منظوری سے عدالتی کمیشن نئے اہداف کے ساتھ قائم کریں،پاک فوج کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنیوالوں اور ان سہولت کاروں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے نو منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار مبارکباد پیش کی ہاور کہا کہ شہباز شریف کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے اور نفاذ نظام مصطفٰی ﷺکیلئے پیش خیمہ شابت ہوگا،انہوں نے اُمید طاہر کی کہ نو منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوش حالی کی نئی منازل طے کرے گا۔                                                                                                                                   

علماء مشائخ

مزید :

صفحہ آخر -