مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8رہنماؤ ں کو سزائے موت سنا دی گئی 

مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8رہنماؤ ں کو سزائے موت سنا دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 58 افراد کو سزائیں سنادیں۔عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور نائب سربراہ محمود عزت سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی جبکہ دیگر افراد میں سے کچھ کو عمر قید، 6 افراد کو 15 سال قید اور 7 افراد 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق منتخب مصری صدر محمد مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہرے کرنے، انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور  املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی۔عدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا بھی حکم دیا۔خیال رہے کہ 2013 میں مصری فوج نے اخوان سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جاچکے ہیں اور سیکڑوں کو قید اور سزائیں دی جاچکی ہیں۔اخوان کے کئی قائدین کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں ہیں جبکہ معزول صدر محمد مرسی بھی دوران قید انتقال کرگئے تھے۔

مصر سزا

مزید :

صفحہ آخر -