مفاہمت صرف ووٹ کو عزت دینے کی صورت میں ہو سکتی ہے، فیصل جاوید
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مفاہمت کی پیشکش پر کہا ہے کہ مفاہمت صرف ووٹ کو عزت دینے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ2022 میں اپوزیشن میں نہ بیٹھنا تحریک انصاف کی سیاسی غلطی تھی لیکن آئینی اور قانونی طور پر درست قدم اٹھایا تھا۔شہباز شریف کی جانب سے کے مفاہمت کے بیان پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفاہمت تو ایک ہی صورت میں ہو سکتی ہے کہ ووٹ کو عزت دی جائے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، انتخابی نتائج فارم 45 کے تحت جاری کیے جائیں کیونکہ فارم 45 کے مطابق ہم نے 180 نشستیں جیتی ہیں۔
فیصل جاوید