سمجھتے تھے الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے، شیرپاؤ
پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ کہ ہم سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے۔ لوگوں کا اعتماد الیکشن اور ریاست سے اٹھ رہا ہے،مایوسی کی فضا بنی ہوئی ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ الیکشن کے بعد آج سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ تھی، سندھ اور بلوچستان کے ممبران سکائپ پر شریک ہوئے،الیکشن کے بعد یہ ہمارا پہلا اجلاس تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن 2018 کے الیکشن سے بھی بدترین الیکشن تھے،ہم سمجھتے تھے الیکشن کے بعد ملک میں استحکام آئے گا،ہم غلط ثابت ہوئے اب استحکام نہیں آسکے گا،اسمبلی میں بھی الیکشن پر ہر پارٹی کا ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہر ایک پارٹی کا موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،کچھ اداروں کی مداخلت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی،لوگوں کا اعتماد الیکشن اور ریاست سے اٹھ رہا ہے،مایوسی کی فضا بنی ہوئی ہے۔
شیرپاؤ