17ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی
لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میں 7 سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 22 میں اپ گریڈ کردیا جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 4 سول ججز کو گریڈ 18 میں 10 سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 19 میں اپ گریڈ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کے زیراہتمام سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی آسامیوں پر ہونے والے تحریر امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 27 امیدوار کامیاب قراردئیے گئے ہیں۔17 امیدواروں کے نتائج کو درخواستوں میں پائے جانے والی خامیوں کی بنیاد پر روکا گیا ہے۔ تحریری امتحانات کا انعقاد 28 نومبر سے 12 دسمبر تک ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ کے زیراہتمام سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی آسامیوں پر ہونے والے تحریر امتحان کے نتائج کا اعلان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ تحریری امتحان میں 27 امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ہیں، جن میں سے 17 امیدواروں کے نتائج کو درخواستوں میں پائے جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
ترقی