کلاء، ججز میں فرق نہیں، بار، بینچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وکلاء اور ججز میں کوئی فرق نہیں، بار اور بینچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے صوابی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصہ میں 900 تک پٹیشن میرے پاس دائرہوئی ہیں، تمام مقدمات کے فیصلے کسی کے دباؤ میں نہیں کئے، جو انصاف کرتے ہیں وہ لوگ اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ ہیومن رائٹس سیل پر جتنی بھی شکایات درج ہوئیں سب کا ازالہ کیا ہے، ملک ہے تو ہم ہیں، تمام فیصلے قانون کے مطابق کئے ہیں۔
چیف جسٹس پشاور