ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید مستعفی
اسلام آباد (این این آئی)ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی کو پیش کیا۔دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔دانیال چمکنی کے مطابق میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استعفیٰ دیا۔
مستعفی