دیا میر بھاشا، داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے: چیئرمین واپڈا
لاہور (این این آئی) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اپنے دورہ میں اُنہوں نے دونوں منصوبوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے منصوبوں پر تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ قومی اہمیت کے حامل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دیا مربھاشا ڈیم کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔داسو ہائیڈرو اور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 میں جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے۔ واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا اہم ہدف فروری 2023میں جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر دسمبر 2023میں کامیابی کے ساتھ حاصل کر چکا ہے۔اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چیئرمین واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم پہنچے اور ڈیم کے دائیں اور بائیں کناروں، ڈائی ورشن کینال، گائیڈ وال، اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم کو فر(عارضی) ڈیمز اور مستقل پل پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر دیا مر بھاشا ڈیم کمپنی، جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں چیئرمین واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دور ے میں اُنہوں نے زیر زمین پاور ہاؤس اور ٹرانسفارمر ہال، مین ڈیم کے بائیں کنارے اور اپ سٹریم کوفر ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ چیئرمین کو بریفنگ دی
چیئرمین واپڈا