فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر سٹیٹ بینک
کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا سٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کیساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے،ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کیلئے خواتین کی شمولیت ضروری ہے سٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ پر خوشی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہوگی سٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کیساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کیلئے خواتین کی شمولیت ضروری ہے آسان ڈیجیٹل اکانٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکانٹ موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی سرمایہ اور بہتر سرمایہ کاری کے طرف راغب کیا جاسکتا ہے، ہماری اولین توجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانسیکشن کی طرف آئیں۔
گورنر سٹیٹ بینک