4سول ججز کی گریڈ19میں ترقی
ملتان ( خصو صی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے صوبہ بھر کے 4 مختلف سول ججز صاحبان کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ہے۔ ان سول ججز صاحبان کو 10 سالہ سروس پوری ہونے پر (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
ٹائم سکیل پروموشن دیتے ھوئے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ھے۔ ترقی پانے والوں میں سول جج لاہور امتیاز احمد، سول جج راولپنڈی امتیاز حسین، سول جج میلسی میاں محمد طاہر حبیب، سول جج لاہور ایوب گل شامل ہیں