بجلی چوروں،نادہندگان کیخلاف آپریشن، جرمانے، گرفتاریاں
ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتا ن الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ 7 ستمبر سے جاری مہم میں اب تک18 ہزار216 بجلی چورپکڑے گئے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف 17 ہزار518 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران13 ہزار26افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔ بجلی چوروں کی معاونت کرنے اور ملوث ہونے پر 31 میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی گئی۔بجلی چوروں کو2 کروڑ 91 لاکھ 70ہزار(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)
یونٹس چوری کرنے پر ایک ارب 18کروڑ94لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عائد کردہ جرمانے میں سے71کروڑ79 لاکھ60ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ڈی جی خان اور رحیم یار خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں گرینڈ آپریشن میں 296 دیہات میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ ضلع ڈی جی خان اور راجن پور کے نوگوایریاز میں 118 دیہات کی بجلی منقطع کی گئی۔ ضلع رحیم یار خان کے زیر انتظام 178دیہات/گاؤں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور جمپرز اُتارے گئے۔7ستمبر2023ء سے2مارچ 2024ء تک ملتان سرکل میں 2370بجلی چوروں کو221770000روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 138010000روپے وصول کئے گئے۔2293مقدمات کا اندراج کرواکر1683افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔یکم فروری تا3مارچ2024ء کے دوران37 ہزار نادہندگان سے 68 کروڑ 11 لاکھ روپے وصول کر لئے۔ نادہندگان میں 31 ہزار 678 گھریلو ڈیفالٹرز سے 36 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے گئے۔ 2 ہزار 480 نادہندہ تاجروں سے 3 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول، 432 ڈیفالٹر صنعتکاروں سے 29 کروڑ 79 لاکھ روپے وصول، 2 ہزار 394 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے 17 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ملتان میں 4 اور ڈی جی خان میں 13 میپکو اہلکاروں کو بجلی چوری کی معاونت کرنے پر سزائیں دی گئیں۔ ساہیوال میں ایک، رحیم یار خان میں 9 اور مظفرگڑھ میں 4 میپکو ملازمین کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے پر سزائیں دی گئیں۔ سزائیں پانے والے ملازمین میں 15 نوکریوں سے برخاست اور ملازمتوں سے فارغ کئے گئے۔ ایک میپکو اہلکار کو ملازمت سے جبری ریٹائر کرنے کی سزا دی گئی۔ 12 ملازمین کے موجودہ عہدوں میں تنزلی کرنے اور سٹیپ ڈاؤن کی سزائیں دیں۔ ایک ملازم کی ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے اور ایک اہلکار کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔