سرکاری عازمین حج کا پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

سرکاری عازمین حج کا پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج 2024ء سرکاری عازمین حج کو ریڈایبل پاسپورٹ جس کی میعاد 16دسمبر 2024ء ہو، جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، پاسپورٹ بنانے میں شدید مشکلات کی وجہ سے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کے مطالبے پر مزید توسیع کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالوں کو بائیو میٹرک کراکر رسید کیساتھ پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ 5مارچ دے رکھی ہے معلوم ہوا ہے پاسپورٹ بنانے کا (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

بحران شدید اختیارکر گیا ہے ہزاروں افراد کے پاسپورٹ التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر سے سرکاری عازمین نے مطالبہ کیا ہے پاسپورٹ ملیں گے تو جمع کرا سکیں گے اس لئے تاریخ بڑھائی جائے کیونکہ پاسپورٹ کی واپسی کیلئے تاریخ پے تاریخ دی جا رہی ہے۔

پاسپورٹ