میئرپشاور حاجی زبیر علی نے شالیمار  گارڈ ن میں شجرکارمہم کا افتتاح کردیا 

    میئرپشاور حاجی زبیر علی نے شالیمار  گارڈ ن میں شجرکارمہم کا افتتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) میئرپشاور حاجی زبیر علی نے شالیمار گارڈ ن میں پودالگاکر شجرکارمہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا _¾ بروز پیر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک _¾ ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان_¾ ا نجینئر ریاض احمد خان _¾ چیئرمین محمد جمیل اور عبیدبھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ شجرکاری مہم کے دوران پشاور کے تمام باغات میں پودے لگائے جائینگے اور انکا باقاعدہ خیال بھی رکھاجائیگا اس موقع پر انہوں نے شالیمار گارڈ ن کے مختلف حصو ں کا دورہ کیا _¾ انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے روئے زمین پر درخت بنی نوع انسانوں کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں _¾ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلووگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں_¾ انہوں نے کہاکہ بحیثیت شہری ہم سب پر انفرادی طور پر لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہوہم شجرکاری کریں کیونکہ درخت لگانا د ینی فریضہ بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہیں ہم سب کو شجرکاری میں مہم میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ جتنے زیادہ د رخت ہونگے تو ہمارا ماحول اتاہی خوشگوار ہوگا جس کا فائدہ ہماری آنے والی نسلوں کا ہوگا ۔ 6 مارچ بروز بدھ دن 11 بجے ڈائریکٹر ویسٹ زون کے زیر اہتمام ٹاﺅن کلب میں بھی شجرکاری مہم میں پودے لگائے جائینگے۔ 

مزید :

صفحہ اول -