کوٹ ادو: تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے، 1سالہ بچی سمیت 4جاں بحق   

کوٹ ادو: تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے، 1سالہ بچی سمیت 4جاں بحق   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت دادی پوتی موقع پرہی جاں بحق،نامعلوم کارسوار کارموقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا،اطلاع پر ریسکیو1122اورپولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے کار کو قبضہ میں لیکر کاروائی کا اغاز کر دیا،اس باریتفصیل کے مطابق شیخ عمر کے رہائشی تھہیم  برادری کے وز(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

یر احمد تھہیم جس نے موضع فقیر والی میں رقبہ ٹھیکہ پر لیکر فیملی  وہیں رہائش رکھی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی رضو مائی،بھانجی فضہ مائی،نواسی ایک سالہ رحمت بی بی کے ہمراہ تونسہ موڑ اپنے رشتہ داروں کو مل کر واپس فقیر والی جا رہے تھے کہ سندیلہ چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی ٹکر کے نتیجہ میں 60سالہ وزیر احمد،اسکی بیوی 50 سالہ رضو مائی،50سالہ فضہ مائی سمیت فضہ مائی کی ایک سالہ پوتی رحمت بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اطلاع پر ریسکیو1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا،پولیس صدرکوٹ ادو نے کار کو قبضہ میں لیکرنامعلوم کارڈراییورکے خلاف کاروائی کا اغاز کر دیا۔