ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل ان ایکشن،پی ایس ایل سیزن نو کیلئے شاندار کرکٹ ویڈیو ریلیز، بابر اعظم، شاداب خان ریلی روسو، نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد وسیم اور دیگرشامل، سوشل میڈیا پر شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی
ملتان(پ ر)پاکستان کے نمبر1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پی ایس ایل9 کے موقع پرشاندار کرکٹ ویڈیو جاری کی ہے۔ ''دی کرکٹ لائف'' کے عنوان پرمبنی اس ویڈیو میں شائقین کے پسندیدہ کرکٹ اسٹارزبابر اعظم اور شاداب خان کو شامل(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
کیا گیا ہے جبکہ دیگر کرکٹرز میں روومین پاول،کولن منرو،ریلی روسو،نسیم شاہ،محمد حسنین اور محمد وسیم شامل ہیں۔اس شاندار ویڈیو نے پاکستان میں کرکٹ شائقین خصوصا نوجوانوں میں ایک زبردست جذبہ پیدا کیا ہے جو ٹی سی ایل کے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کی لگن کو اجاگر کرتا ہے۔ بابر اعظم اور شاداب خان جیسے سپراسٹارز پرمشتمل یہ ویڈیو کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کو متحدکرتی ہے۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے اس سال پی ایس ایل 9کی تین بڑی فرنچائزز پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی ہے۔اور اس کرکٹ ویڈیو میں تین بڑی پی ایس ایل ٹیموں کواکٹھا کرنے کا مقصد شائقین کیلئے ایک دلچسپ ویڈیو تخلیق کرنا ہے۔شاندار میوزک اور خوبصورت کہانی کے ساتھ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور یہ ویڈیو اب تک 3 ملین سے زائد ویوز بھی حاصل کر چکی ہے جو ٹی سی ایل کی برانڈ امیج کو مزید نمایاں کر تی ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل مشرق وسطی اور افریقہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ماجد خان نیازی نے کہا کہ '' ہم ٹی سی ایل دی کرکٹ لائف'' کے عنوان کی نقاب کشائی کرنے اور ویڈیو کوشائقین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یہ تعاون پاکستان بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ٹی سی ایل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔''ہر سال کی طرح ٹی سی ایل اس سا ل پی ایس ایل 9 میں بھی اپنی جدید مصنوعات کے ذریعے شائقین کے کرکٹ کے جذبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔