ایف بی آر، برآمد کنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز ریلیز کاروباری سرگرمیاں بڑھنے کا امکان
ملتان (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز جاری کر دیئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمد کنندگان کے 3 مارچ 2024 تک کے 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ریفنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 3 مارچ 2024 کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
پہلی تقریر کرتے ہوئے یہ ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں۔برآمدکنندگان کو جاری کردہ ریفنڈز سے برآمدات میں مزید بہتری اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ تجارتی تنظیموں اور برآمدی شعبوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے معاشی خوشحالی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔