آئین وقانون پر عملدرآمد ہماری ذمہ داری، سجاد حیدر میتلا
ملتان ( خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک سجاد حیدر میتلا اور جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بار اور وکلاکی فلاح و بہبود و ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آئین و قانون پر عملدرآمد بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے حکومت سمیت تمام ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں اگر تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں حدود و قانون میں رہ کر کریں تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے جلد چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات کر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کے انہیں ہائیکورٹ بار ملتان میں وکلاسے خطاب کی دعوت دی جائے گی اور بار و وکلاکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا بار و بنچ کے تعلقات کو خوشگوار بنائیں گے اور غیر ضروری ہڑتالوں سے اجتناب کیا جائے گا کالے کوٹ کے تقدس پرکوئی بھی فیصلہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن ہماری زیادہ توجہ اور کوشش سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ہوگا کمیٹی بنا کر بار کی آمدن و خرچ کا مکمل آڈٹ کرائیں گے ہمیں کسی بھی پریشر اور سفارش کے بغیر بار کی آمدن و خرچ کی حفاظت کرنا ہوگی جس کے لئے مستقل طور پر اکاؤنٹنٹ تعینات کیا جائے گا بار کے بہبود فنڈ میں دو کروڑ روپے آنے پر سلام پیش کرتے ہیں اور ہم بھی اس میں خاظر خواہ اضافہ کریں گے اور بہبود فنڈ کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر رہے ہیں وکلاکی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ڈسپنسڑی کو جدید سہولیات اور اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے پارکنگ اسٹینڈ کو ٹھیکہ پر دینے اور سکریپ بیچنے کے لئے با قاعدہ نیلامی کی جائے گی اجلاس میں نائب صدر علی رضا علوی،فنانس سیکرٹری قاضی وسیم عباس،لائبریری سیکرٹری محمد رفیق ڈوگر اور ممبران ایگزیکٹیو عبداللہ چوہدری،ملک لیاقت علی،شمس الحق خان،افضل خان چانڈیہ، شہباز گورمانی،یاسر کلیم،خلیل الرحمن، محمد منظور،عبدالسلیم چوہدری،نادر سلطان مرالی،زہیب حسن،منیبہ انعم،چوہدری دلدار برولہ اور آسیہ خان ملیزئی شرکت کی