سیف الدین کا اسلام آباد تبادلہ سینئر پروڈیوسر شفقت عباس ملک پی ٹی وی ملتان سنٹر میں جنرل منیجر تعینات، مختلف شخصیات کی مبارکباد
ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر شفقت عباس ملک کو پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کا جنرل مینجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شفقت عباس ملک نے 2008 میں پاکستان ٹیلیویژن میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس سے پہلے وہ ملتان مرکز پر شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ کے فرائض سرانجام دے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
رہے تھے۔ شہر کے سماجی و ادبی حلقوں اور فنکاروں نے ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان ٹیلی ویژن ملتان مرکز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ سابقہ جنرل مینجر ملتان مرکز سیف الدین کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کنٹرولر آرکائیوز تعینات کیا گیا ہے۔