ہوٹلوں،ملک شاپس، کریانہ سٹورز کیخلاف آپریشن، جرمانے

ہوٹلوں،ملک شاپس، کریانہ سٹورز کیخلاف آپریشن، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ)چونگی نمبر 22، سورج کند روڈ پر 2 بیکریوں کو ایکسپائری مصالحہ جات کی موجودگی، تیار شدہ خوراک کو زمین پر سٹور کرنے، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ اسی طرح لکڑ منڈی چوک، رضا آباد میں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، دودھ میں پانی کی بھی ملاوٹ ثابت ہونے، دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 4 ملک شاپس کو مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاہ ابدالی روڈ، خان (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ویلج ملتان میں 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں گندگی پائے جانے، فریزر میں باسی خوراک سٹور کرنے پر 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید نواں چوک، لاری اڈہ میاں چنوں میں باسی مٹھائی فروخت کرنے، ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 2 بیکریوں کو 23 ہزار روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔ مزید برآں اڈہ 8 کسی خانیوال، اڈہ جنڈالی بنگلہ میاں چنوں میں 2 کریانہ سٹورز کو مضر صحت پاپڑ فروخت کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے  فوڈ سیفٹی ٹیم کی بلاک ای ڈیرہ غازیخان میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح ہنڈا شوروم کوٹ ادو،جی ٹی روڈ قصبہ گجرات مظفرگڑھ میں واقع 3 ریسٹورنٹس کو گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 40 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔اس کے علاوہ جتوئی،جی ٹی روڈ مظفرگڑھ میں 2 کریانہ سٹورز کو ممنوعہ چائنہ سالٹ،ملاوٹی مصالحوں کی فروخت کرنے پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کیے گئے۔مزید کوٹ مٹھن راجن پور میں ڈرنک کارنر کو ممنوعہ گٹکا بیچنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔