سلمان خان کے باڈی گارڈ نے آننت امبانی کی فرمائش پوری کردی

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے آننت امبانی کی فرمائش پوری کردی
سلمان خان کے باڈی گارڈ نے آننت امبانی کی فرمائش پوری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی نے اپنی شادی سے قبل ہونے والے تقریبات کے دوران سلمان خان سے متعلق ان کے گارڈ سے دلچسپ فرمائش کردی۔ 

بھارتی شہر جمنا گڑھ میں ہونے والی آننت امبانی کی تقریبات سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں، جہاں کئی بڑے بڑے ناموں نے ان تقریبات میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگادیے،  ان ستاروں کی تقریبات میں لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

ایسی ہی ایک ویڈیو سلمان خان کی ہے جس میں انکے باڈی گارڈ شیرا نے انہیں گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہے میاں آننت امبانی نے ڈانس فلور پر شیرا سے درخواست کی تھی وہ اپنے باس سلمان خان کو گود میں اٹھالے۔ آننت امبانی کی اس فرمائش کو پورا کرتے ہوئے شیرا نے سلمان خان کو گود میں اٹھالیا۔ ساتھ موجود آننت امبانی انہیں تھپکی دے کر  داد دیتے رہے۔ 

مذکورہ ویڈیو کو نامور گلوکار ایکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا جس میں پہلے آننت نے سلمان خان کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن جب وہ ایسا نہ کرسکے تو انہوں نے شیرا سے فرمائش کی جو باڈی گارڈ نے پوری کردی۔

مزید :

تفریح -