آرمی چیف کے ایک ہاتھ میں کمانڈ سٹک اور دوسرے ہاتھ میں بلاول کا ہاتھ، مسکراہٹوں کا تبادلہ، تصویر بھی سامنے آگئی

آرمی چیف کے ایک ہاتھ میں کمانڈ سٹک اور دوسرے ہاتھ میں بلاول کا ہاتھ، ...
آرمی چیف کے ایک ہاتھ میں کمانڈ سٹک اور دوسرے ہاتھ میں بلاول کا ہاتھ، مسکراہٹوں کا تبادلہ، تصویر بھی سامنے آگئی
کیپشن: Fb/Bilawalhouse

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے مصافحہ اور مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا ہے ، تقریب میں بلاول کا مریم نواز سے بھی آمنا سامنا ہوا اور  خیریت دریافت کی ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی،( ن) لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے بھی تقریب میں شرکت کی  ان کی آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں ’کمانڈ اسٹک‘ پکڑی ہوئی تھی۔اس موقع پر صدر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری بھی پس منظر میں مسکراتے نظر آئے۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -