کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی
کراچی (ویب ڈیسک) ملیر حجا مڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔
بتایاگیا ہے کہ حادثے کا شکار ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 50 ماہ گیر سوار تھے، کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔
ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا، سیکیورٹی انچارچ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق حادثے میں متعدد ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔