بھارتی وکیل کی خدمات لینے کے بعد غلام حیدر نے سیماحیدر اور سچن مینا کو کروڑوں روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا

بھارتی وکیل کی خدمات لینے کے بعد غلام حیدر نے سیماحیدر اور سچن مینا کو کروڑوں ...
بھارتی وکیل کی خدمات لینے کے بعد غلام حیدر نے سیماحیدر اور سچن مینا کو کروڑوں روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارتی شہری سچن مینا کی محبت میں گرفتار ہو کر 4 بچوں سمیت بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے سیما اور سچن کو 3،3 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے سیما اور اسکے شوہر سچن مینا کو تین تین کروڑ بھارتی روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ غلام حیدر نے اپنے بچوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے بھارتی وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ وکیل علی مومن کے توسط سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ سیما اور سچن ایک ماہ کے اندر معافی مانگ کر جرمانہ جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ سیما حیدر 10 مئی 2023ء کو بچوں سمیت غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی تھی۔یاد رہے کہ سیما کے سابقہ شوہر غلام حیدر نے اپنے 4 چار بچوں کی وطن واپسی کے لیے معروف وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی سے مدد کی اپیل کی تھی۔

انصار برنی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ علی مومن کو بھارت میں قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی بنایا گیا ہے۔