کراچی میں شادی سے قبل نوجوان کو قتل کردیا گیا

کراچی میں شادی سے قبل نوجوان کو قتل کردیا گیا
کراچی میں شادی سے قبل نوجوان کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی، مقتول نجی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

 پولیس کے مطابق نوجوان جم سے واپس گھر آرہا تھا کہ دو ملزمان نے روکا اور فائرنگ کردی، ایک گولی مقتول کی آنکھ کے قریب لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی, پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے موبائل فون نہیں ملا ہے۔

نوجوان لاریب کے والد کا کہنا تھا کہ موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی، لاریب کی منگنی ہوچکی تھی اگلے سال شادی تھی۔