میلہ چنن پیر؛ بہاولپور میں 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

Mar 05, 2024 | 11:31 AM

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور میں میلہ چنن پیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 7 مارچ بروز جمعرات ضلع میں مقامی تعطیل ہوگی،  چنن پیر کا میلہ 7 جمعراتوں پر مشتمل ہوتا ہے،آخری جمعرات 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، چنن پیر کے منفرد میلہ پر مسلمان اور ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب  بہاولپور بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر عام تعطیل کے موقع پر میٹرک امتحانات کو مستثنی قرار  دیا گیا ہے ،7 مارچ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہینگے، جغرافیہ، کمرشل جغرافی، کمپوٹر ہارڈویر، انوائرمنٹل سٹڈیز اور ہوم اکنامکس کے پرچے معمول کے مطابق ہونگے۔ 

مزیدخبریں