مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کی بھی دھوم

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کی بھی ...
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کی بھی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور صنعت کارویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات نے آدھی دنیا کو حیران کررکھا ہے۔جیٹ طیاروں اور پروٹوکول بسوں سے لے کر تھیم پر مبنی 3 راتوں کے جشن نے امبانی فیملی کے علاوہ بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے فیشن اورگلیمر کے ساتھ ساتھ بین الثقافتی روابط پر بھی روشنی ڈالی۔

خوش آئند اور حیران کُن بات یہ ہے کہ یہ ’انٹرنیشنل میلہ‘ جس میں عالمی شخصیات کو بھی ایک ہی چھت تلے اکٹھا کیا گیا تھا، پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے لیے ایک ’بہترین موقع‘ رہا۔ آج نیوز کے مطابق پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان جو اپنی لان کیمپین میں کترینہ کیف کو لے چکے ہیں، کا ڈیزائن کردہ سیاہ سوٹ رنبیرکپور کی چوائس بنا۔ سیاہ ستاروں اور کڑھائی کے عدہ ڈیزائن نے خوب توجہ حاصل کی۔

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پاروپلی کشیپ کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب خوب مبذول کروائی ۔اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اس شاہانہ شادی کے لیے فراز منان کا ہی انتخاب کیا۔میرا نے پیسٹل گرے رنگ کا رائن سٹون سے ڈھکا ٹاپ اور سنگ سکرٹ پہنا۔

بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں سے سونم کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کے ’کلب‘ میں دکھائی دیں۔ایکلپس نامی اس لباس میں سیاہ ہالٹر آستین والا ایمبرائیڈڈ ٹاپ اور آئیوری اے لائن باکس اسکرٹ شامل تھا تاہم سونم بے ہالٹر ورژن کے بجائے سادہ سفید ٹاپ کا انتخاب کیا۔

مزید :

تفریح -