اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر ریمارکس

اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ ...
اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی، عدالت نے کہاکہ اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے فیصلہ جاوید کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہاکہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیں،فہرست 26فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں،اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔