اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی ڈانس ویڈیو بھی سامنے آگئی

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی ڈانس ویڈیو بھی سامنے آگئی
اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی ڈانس ویڈیو بھی سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام نگر (ویب ڈیسک) امبانی فیملی کی شادی کی تقریبات میں دلہن رادھیکا مرچنٹ اور شاہ رخ خان کو گلوکاروں کی پرفارمنس کے دوران ڈانس کرتے دیکھا  گیا، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے  پری ویڈنگ پارٹی میں شاہ رخ خان کے ساتھ یادگار وقت گزارا۔

ایکان کے ذریعہ انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کئے گئے ایک نئے ویڈیو میں رادھیکا، اننت اور شاہ رخ خان کی فیملی کو اداکار کے مقبول گانے ‘چھمک چھلو’ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ یہ گانا ایکان اور سکھبیر کے ذریعہ پارٹی میں پیش کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان اننت امبانی کو گانے ‘چھمک چھلو’ کے ہک سٹیپ سکھاتے ہوئے نظر آئے۔ان دل کو چھو لینے والے لمحات کے علاوہ سلمان خان بھی ویڈیو میں ڈھول بجاتے نظر آ رہے ہیں۔ ایکان کی پرفارمنس کے دوران سلمان خان نے ڈھول بجایا اور اس کے بعد انہوں نے اننت امبانی کے ساتھ چھمک چھلو پر ڈانس کرنا شروع کردیا۔

ایکان کی پرفارمنس اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے تین روزہ پری ویڈنگ فنکشنز کا حصہ تھی۔ سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، مادھوری دیکشت، ورون دھون، انیل کپور، سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور سمیت کئی بالی ووڈ سٹارز پارٹی کا حصہ تھے۔ اس میگا ایونٹ میں رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

تفریح -