راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی اڈیالہ جیل پہنچے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کابینہ سمیت دیگر اہم امور پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں کس کو شامل کیا جائے گا حتمی مشاورت ہوگی، آج شام یا کل تک خیبرپختونخوا کابینہ کے ناموں کو فائنل کرنے کا امکان ہے ۔