آئین میں لکھا ہے صدر اسمبلی اجلاس نہ بھی بلائیں تو حلف ہو گا: شازیہ مری

آئین میں لکھا ہے صدر اسمبلی اجلاس نہ بھی بلائیں تو حلف ہو گا: شازیہ مری
آئین میں لکھا ہے صدر اسمبلی اجلاس نہ بھی بلائیں تو حلف ہو گا: شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے آمرانہ سوچ کے تسلسل کو برقرار رکھا، آئین میں لکھا ہے صدر اسمبلی اجلاس نہ بھی بلائیں تو حلف ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے آئین کو اہمیت نہیں دی، اخلاقی اور آئینی طور پر بہتر ہوتا صدر اپنی ذمہ داری وقت پر پوری کرتے۔ جب بھی آمرانہ سوچوں کو موقع ملا تو انہوں نے آئین سے شقیں نکالیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سے جوبات کرے گا، اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ ملک کو معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ کل بلاول بھٹو کی تقریر بہت سلجھی ہوئی تھی، اس میں ایک ویژن تھا۔ بلاول کی باتوں میں عوام کے مسائل کا حل تھا۔ بلاول نے بتایا ہمیں آگے بڑھنے کیلئے کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مسائل کی ہیر پھیر نہیں کی ان کا حل بتایا۔ بلاول نے کہا کہ پرانی سیاست کو ختم کر کے مثبت سوچ کو آگے بڑھائیں۔

مزید :

قومی -