جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی۔ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ،کامران خان، محمد اویس اور دیگر شامل ہیں، مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے روز مشتعل ہجوم نے لاہور میں واقع جناح ہاؤس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں آگ لگادی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 9 مئی کے روز شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔