کیا مقبوضہ بیت المقدس میں گھر سے ملنے والی لاش امریکی سفارتکار کی تھی ؟ امریکی سفارتخانے کا مؤقف آ گیا

کیا مقبوضہ بیت المقدس میں گھر سے ملنے والی لاش امریکی سفارتکار کی تھی ؟ ...
کیا مقبوضہ بیت المقدس میں گھر سے ملنے والی لاش امریکی سفارتکار کی تھی ؟ امریکی سفارتخانے کا مؤقف آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نامعلوم امریکی سفارت کار مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانہ فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

"جنگ " کے مطابق امریکی سفارتخانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والا امریکی سفارتکار اگرچہ امریکی شہری ہے لیکن وہ اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نہیں۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔