علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کیساتھ کن معاملات پر بات چیت ہوئی؟
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کے دوران نئی صوبائی کابینہ سے متعلق مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی تازہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور آئندہ اپنائی جانے والی پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق اعتماد میں لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ان کے خلاف درج مقدمات اور ان کی عدالتوں میں سماعت سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔