12 سالہ عائشہ پر اتنا تشدد کیا گیا کہ گردے فیل ہو گئے اور وہ۔۔۔، ملزم میاں بیوی نے اعتراف جرم کر لیا

12 سالہ عائشہ پر اتنا تشدد کیا گیا کہ گردے فیل ہو گئے اور وہ۔۔۔، ملزم میاں بیوی ...
12 سالہ عائشہ پر اتنا تشدد کیا گیا کہ گردے فیل ہو گئے اور وہ۔۔۔، ملزم میاں بیوی نے اعتراف جرم کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر شدید تشدد کا گرفتار ہونے والے میاں بیوی نے اعتراف جرم کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 12 سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عائشہ کے جسم پر 19 سے زائد زخم پائے گئے جو خراب ہو چکے تھے۔ گھریلو ملازمہ پر 2 ماہ اتنا تشدد کیا گیا کہ گردے فیل ہو گئے اور وہ دم توڑ گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ عائشہ سے غلطی ہو جاتی تو بری طرح مارا پیٹا جاتا تھا، ملزم میاں بیوی کو حافظ آباد اور لاہور سے حراست میں لیا گیا اور قتل کے دوران استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔