جنرل ساحر شمشاد کا چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار سے خطاب 

جنرل ساحر شمشاد کا چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار سے خطاب 
جنرل ساحر شمشاد کا چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار سے خطاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار میں شرکت کے دوران خطاب بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اپنے خطاب میں وبائی امراض، انسانی مسائل اور صحت کے شعبے میں سامنے آنے والے نئے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایس سی او ممالک کے مابین ملٹری میڈیسن میں تعاون بڑھانے سمیت اہم امور کی نشاندہی کی۔

جنرل ساحر شمشاد نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او کیساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے، پاکستانی عوام اور مسلح افواج ایس سی او میں شراکت داری بڑھانے کیلئے پرعزم اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

مزید :

قومی -