معروف گلوکارہ و اداکارہ کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران نشے میں دھت ہوکر سڑک پر ہچکولے کھانے سگریٹ کے کش لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

معروف گلوکارہ و اداکارہ کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران نشے میں دھت ہوکر سڑک پر ...
معروف گلوکارہ و اداکارہ کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران نشے میں دھت ہوکر سڑک پر ہچکولے کھانے سگریٹ کے کش لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Instagram/sheridansmithster

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی گلوکارہ و اداکارہ شریڈن سمتھ کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران نشے میں دھت سڑک پر گرتے پڑتے چلنے اور سگریٹ کے کش لگانے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق اداکارہ حقیقت میں نشے میں دھت نہیں ہوئیں بلکہ وہ اس فلم میں ایک ادھیڑ عمر اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو نشے کی لت میں پڑ جاتی ہے۔


فلم میں اس اداکارہ کی نشے کی لت سے جان چھڑانے اور واپس معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ڈریسنگ روم میں میل آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 42سالہ شریڈن سمتھ نے اپنے متوازی مائرٹل گورڈن کے کردار کو سراہا۔ 
اداکارہ  کا کہنا تھا کہ ’’اس فلم میں میرا کردار ایسا ہے، جسے نبھانے سے شاید زیادہ تر اداکارائیں کترائیں مگر میں کہتی ہوں کہ یہ کردار میرے لیے ایک ’تحفہ‘ ہے، کیونکہ اس فلم کی کہانی میری زندگی کی کہانی سے ملتی جلتی ہے۔ میں ماضی میں ایسے صدمات سے گزر چکی ہوں اور اس فلم میں اداکاری کے ذریعے میں اپنی زندگی کے ان حقیقی صدمات سے نجات پانے کی کوشش کروں گی۔یہ کردار ادا کرتے ہوئے مجھے ایسا احساس ہو رہا ہے، جیسے میں واپس اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے رہی ہوں۔‘‘

مزید :

تفریح -