دنیا میں کتنے افراد موٹاپے کا شکار ہیں؟ جانیے

دنیا میں کتنے افراد موٹاپے کا شکار ہیں؟ جانیے
دنیا میں کتنے افراد موٹاپے کا شکار ہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں موٹے افراد کی تعدادایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 1990 سے 2022 تک بچوں اور بڑوں میں مٹاپے کی شرح میں چار گنا اضافہ ہوا جبکہ صرف بڑوں میں یہ اضافہ دگنا تھا، 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 15 کروڑ 90 لاکھ بچے اور نوجوان جبکہ 87 کروڑ 90 لاکھ بڑی عمر کے افراد مٹاپے کا شکار ہیں۔ دریں اثنا تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس ہی دوران عالمی سطح پر بڑوں اور بچوں میں کم وزن ہونے کی شرح میں نصف سے زیادہ کمی واقع ہوئی، محققین کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے نتائج مٹاپے کو متعدد ممالک میں ناقص غذا کی سب سے عام قسم بتاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -