امریکی فضائیہ کی حساس و خفیہ معلومات ایک خاتون کو دینے پر اہلکار گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فضائیہ کے اہلکار کو حساس و خفیہ معلومات ایک خاتون کو دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق 63 سالہ سویلین اہلکار ڈیوڈ فرینکلن سلیٹر امریکی فضائیہ میں لیفٹیننٹ کرنل سٹریٹجک کمانڈ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اس دوران انہوں نے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ایک خاتون کو حساس اور خفیہ معلومات بھجوا دیں۔یہ امریکی حساس معلومات روس یوکرین جنگ سے متعلق تھیں، علم ہونے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے ڈیوڈ فرینکلن کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ کو امریکی فضائیہ کی معلومات دینے کے جرم میں 10 سال قید سنائے جانے کا امکان ہے۔