آلو اور قیمے  کا پراٹھا بنانے کی ترکیب

Mar 05, 2025 | 05:20 PM


اجزاء:
قیمہ (گائے یا مرغی) – 250 گرام
آلو (ابال کر میش کیے ہوئے) – 2 عدد
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) – 2 عدد
پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد
دھنیا اور پودینہ – 2 کھانے کے چمچ
نمک – ½ چائے کا چمچ
لال مرچ – ½ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ – ½ چائے کا چمچ
آٹا – 2 کپ
گھی یا تیل – تلنے کے لیے
ترکیب:
قیمہ بھون کر ٹھنڈا کرلیں، پھر اس میں آلو، مرچ، پیاز، دھنیا اور مصالحے ملا کر مکس کریں۔
آٹے کو نرم گوندھ کر روٹی بیلیں، اس پر قیمہ اور آلو کا آمیزہ رکھ کر دوسرا پراٹھا رکھیں اور کنارے بند کریں۔
ہلکی آنچ پر گھی میں سنہری ہونے تک تلیں۔
دہی یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مزیدخبریں