صنوبر میں قبائلی رہنماءقتل ، اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری ، آٹھ شرپسند ہلاک
اپر اورکزئی ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ خیبر ایجنسی میں نامعلوم فراد نے گھرمیں گھس کر قبائلی رہنما کو قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں قسمت ثانگہ اور شین قمر میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس دوران آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے علاقے صنوبر میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما حیدر خان کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حیدر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔