مردان میں تحریک انصاف کے کارکنان پر دستی بم حملہ ، چھ زخمی
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) تخت بائی میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ پر دستی بم حملے میں چھ کارکنان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے امیدوار افتخار مشوانی کے مطابق حملہ آوروں کا ہدف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد تھے لیکن وہ محفوظ رہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ کارنر میٹنگ کے اختتام پر حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کارکنان زخمی ہوئے ۔