چین کی سب سے بڑی انٹرنیت کمپنی کی جانب سے نوکری کیلئے شرمناک اشتہار کی اشاعت ،ہنگامہ کھڑا کردیا

چین کی سب سے بڑی انٹرنیت کمپنی کی جانب سے نوکری کیلئے شرمناک اشتہار کی اشاعت ...
چین کی سب سے بڑی انٹرنیت کمپنی کی جانب سے نوکری کیلئے شرمناک اشتہار کی اشاعت ،ہنگامہ کھڑا کردیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی مشہور ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا نے ملازمت کے لئے انتہائی شرمناک اشتہار دے کر نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ اپنے لئے بڑے پیمانے پر رسوائی اور تنقید کا سامان بھی پیدا کرلیا۔

کمپنی کی طرف سے خاتون پروگرامر انکرجمنٹ سپیشلسٹ کی پوزیشن کے لئے اشتہار شائع کیا گیا لیکن مطلوبہ معیار میں  مشہور فحش اداکارہ سورا اوئی سے مشابہت کو لازمی قرار دے دیا۔ کمپنی نے اس اشتہار میں لکھا کہ ملازمت کی خواہش مند خاتون کے لئے انتہائی دلکش ہونا لازمی ہے اور دلکشی اس قدر نمایاں ہونی چاہیے کہ جس پر نظر پڑتے ہی پروگرامر اور انجینئر جوش میں آجائیں۔ مطلوبہ امیدوار کے لئے یہ ضروری بتایا گیا کہ وہ فحش اداکارہ سورا اوئی کی طرح کھلے ذہن کی مالک ہو اور بڑے سے بڑا چیلنج قبول کرنے کے لئے تیار ہو۔

مزید پڑھیں :سبحان اللہ !موت کی کوکھ سے زندگی کی پیدائش

خاتون امیدوار کی ذمہ داریوں میں پروگرامروں اور انجینئروں کو صبح بروقت اٹھانا اور روزمرہ ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنا بھی شامل بتایا گیا۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ نئی چیزوں اور کاموں کے لئے امیدوار کو تیار ہونا چاہیے اور خصوصاً مصالحے والی غذاﺅں کی دلچسپی ہونی چاہیے۔ کسی بھی بیرونی ملک مثلاً امریکا، کینیڈا، فرانس، جاپان، برازیل اور فلپائن جانے کے لئے بھی ہمیشہ تیاری ضروری قرار دی گئی۔

 اس اشتہار پر چینی سوشل میڈیا میں بے پناہ تنقید کی گئی اور خصوصاً فحش اداکارہ جیسی خصوصیات کے مطالبے کو افسوسناک قرار دیا گیا۔ کمپنی نے سخت تنقید کے بعد اشتہار میں تبدیلی کردی ہے اور نیم دلی سے معذرت بھی جاری کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...