قیامت خیز زلزلہ ،نیپالی عوام نے بھارتی میڈیا کےساتھ وہی سلوک کردیاجو کسی بھی غیرت مند قوم کو کرنا چاہیے

قیامت خیز زلزلہ ،نیپالی عوام نے بھارتی میڈیا کےساتھ وہی سلوک کردیاجو کسی بھی ...
قیامت خیز زلزلہ ،نیپالی عوام نے بھارتی میڈیا کےساتھ وہی سلوک کردیاجو کسی بھی غیرت مند قوم کو کرنا چاہیے

  


کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے ہولناک زلزلے نے نیپالی قوم کو زخموں سے چور کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی میڈیا ان تباہ حال لوگوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہا ہے جس کی وجہ سے نیپال میں اس کے خلاف شدید نفرت پھیل گئی ہے۔

"Medium.com" پرشائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا نیپال میں ہونے والی اموات اور تباہی کے مناظر کو بالی ووڈ فلموں یا ہیجان انگیز ڈراموں کے مناظر کی طرح پیش کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سنسنی پھیلا کر اس قدرتی آفت کو کمائی کا بھرپور ذریعہ بنایا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا سے اظہار نفرت کے لئے نیپالی لوگوں نے #GoHomeIndianMedia کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کردی ہے جس میں بھارتی میڈیا کو نیپال سے نکل جانے کو کہاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں :یمن میں کاروائی ،سعودی عرب کیلئے بڑا جھٹکا،سنگین ترین الزام لگا دیا

اس مہم کے ذریعے نیپالی لوگ بڑی تعداد میں بھارتی میڈیا سے اپنی ناراضی اور اشتعال کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 لوگ بڑی تعداد میں میڈیا کی ان شرمناک حرکات کا ذکر کررہے ہیں جو بریکنگ نیوز کے نام سے چلائی جارہی ہیں۔ ایک صارف رتنا وشوا ناتھن نے بتایا کہ بھارتی ٹی وی "Times Now" پر یہ افسوسناک منظر دکھایا گیا کہ رپورٹر ایک شدید زخمی خاتون کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ اس کے خاندان میں سے کوئی موت کا شکار ہوا ہے؟ غم سے نڈھال خاتون نے بتایا کہ اس کی 10 سالہ بیٹی دنیا سے چلی گئی ہے۔ رپورٹر زخموں سے چور خاتون کی غمزدہ حالت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اس کے ساتھ بے رحمانہ سوالات جاری رکھتا ہے اور اپنی گفتگو کے دوران اس کے مرنے والے قریبی عزیزوں کے بارے میں چھ دفعہ سوال کرتا ہے۔ اسی طرح سینکڑوں دیگر صارفین نے بھی بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز رپورٹوں اور نیپالی عوام کے دکھ سے لاتعلقی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور سخت تنقید کی ہے۔

 #GoHomeIndianMedia کا ہیش ٹیگ اب عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا میں نمایاں ترین حیثیت اختیار کرچکا ہے اور جہاں نیپالی عوام بھارتی میڈیا کو نیپال چھوڑنے کو کہہ رہے ہیں وہیں دنیا بھر کے مہذب لوگ بھارتی میڈیا کے شرمناک کردار پر افسوس اور اشتعال کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...