آج تک آپ سیب غلط طریقے سے کاٹتے اور کھاتے آئے ہیں درست اور آسان طریقہ جانئے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) سیب کو تقریباً ہر کوئی پہلے درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑوں میں تقسیم کرتا ہے اور پھر اسے مزید چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں اس کے بیج اور گھنڈی سے چھٹکارا حاصل کرنا ایک اضافی مسئلہ ہے۔ اگر آپ سیب کو انتہائی صفائی سے اسطرح کاٹنا چاہتے ہیں کہ بیجوں والا غیر ضروری حصہ خود بخود علیحدہ ہوجائے تو اسے درمیان سے کاٹنے کی بجائے مرکز سے قدرے ایک طرف کاٹیں، اسی طرح مرکز سے دوسری طرف کاٹیں۔ سیب کے مرکزی بیج والے حصے کے چاروں طرف کاٹنے سے غیر ضروری حصہ صفائی کے ساتھ علیحدہ ہو جائے گا جبکہ خوبصورتی سے برابر کٹے ہوئے ٹکڑے بھی حاصل ہونگے۔