روسی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع عوامی مقبولیت میں سر فہرست

روسی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع عوامی مقبولیت میں سر فہرست

ماسکو (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو روسی عوام میں سب سے زیادہ مقبول شخصیات بن گئے۔ روسی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ حالیہ رائے شماری کے مطابق عوام کے خیال میں وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی کارکردگی کابینہ کے دیگر اراکین کی نسبت بہتر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر وزیر برائے ہنگامی امور ولادی میر پوچکوو اور چوتھے نمبر پر نائب وزیراعظم دمتری روگوزین ہیں جن کے ذمے دفاعی صنعت کی نگرانی ہے۔ علاوہ ازیں رائے دہندگان نے وزیر توانائی الیکساندر نوواک ‘ وزیر برائے شمالی قفقاز کے امور لیوکوزنیتسرو اور وزیر داخلہ ولادی میر کولو کولتسیو کی کارکردگی کو بھی موثر قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...