بی جے پی سے اتحاد پرسابق وزیراعلی عمر عبداللہ کی مفتی محمد سعید پر تنقید

بی جے پی سے اتحاد پرسابق وزیراعلی عمر عبداللہ کی مفتی محمد سعید پر تنقید

سری نگر(کے پی آئی(جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کیلئے پی ڈی پی سرپرست اور وزیراعلی مفتی محمد سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔عمر کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بی جے پی کے ایک خود ساختہ حامی نے فرقہ پرستانہ تبصرہ کیا ہے۔عمر نے ٹویٹ کیا ہے مفتی سعید کے اتحادی مسلمانوں کے قتل عام کی باتیں کررہے ہیں ۔واہ مفتی صاحب،واہ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلی کا یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آیا ہے۔

جب ٹویٹر پربی جے پی کے ایک حامی نے مسلمانوں کے قتل عام کا مشورہ دیا ہے۔عمر عبداللہ نے مفتی سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفتی سعید اور پی ڈی پی کے اتحادی ہیں۔انہوں نے کہا ہے حیرانگی اس بات پر ہے کہ اقتدار کیلئے انسان کس قدر گرسکتا ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے اصل ٹویٹ کو خاموشی سے اکانٹ آپریٹر نے ویب سائٹ سے ہٹا لیا ہے اور مذکورہ بی جے پی حامی کے اکانٹ پر جب نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی انہیں فالو کر رہے ہیں ۔ اس دوران ٹویٹ کرنے والے آپریٹر نے اس تحریر پر اعتراض جتانے کے ایک گھنٹہ بعد ہی اپنے اکانٹ کو ختم کردیا ہے اور کئی دفعہ معافی بھی مانگ لی ہے ۔ مذکورہ شخص نے کہا ہے مجھے بہت افسوس ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا کیونکہ میں نے اپنی جماعت کو شرمندہ کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...